banner image

Home ur Surah Taha ayat 43 Translation Tafsir

اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْ(42)اِذْهَبَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى(43)

ترجمہ: کنزالایمان تو اور تیرا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا۔ دونوں فرعون کے پاس جاؤ بیشک اس نے سر اٹھایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم اور تمہارا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا۔ دونوں فرعون کی طرف جاؤ بیشک اس نے سرکشی کی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ:تم اور تمہارا بھائی دونوں  میری نشانیاں  لے کر جاؤ ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ!عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم اور تمہارا بھائی میرے دئیے ہوئے معجزات اور نشانیاں  لے کر جاؤ اور ہر حال میں  میرا ذکر کرتے رہنا،تم دونوں  فرعون کے پاس جاؤ بیشک اس نے رب ہونے کا دعویٰ کر کے سرکشی کی ہے۔(روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۳،۵ / ۳۸۶-۳۸۸)

                اِس آیت سے ذکرِ الٰہی کے نہایت مرغوب و مطلوب ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مُبَلِّغ کو تبلیغ کے ساتھ ذکر ِ الٰہی کو بھی اپنا معمول رکھنا چاہیے۔