banner image

Home ur Surah Taha ayat 65 Translation Tafsir

قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى(65)

ترجمہ: کنزالایمان بولے اے موسیٰ یا تو تم ڈالو یا ہم پہلے ڈالیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: اے موسیٰ ! یا تم (عصا نیچے) ڈالو یا ہم پہلے ڈالتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا یٰمُوْسٰى:انہوں  نے کہا اے موسیٰ!} جب جادو گروں  نے صف بندی کر لی تو انہوں  نے کہا: اے موسیٰ! عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، آپ پہلے اپنا عصا زمین پر ڈالیں  گے یاہم پہلے اپنے سامان ڈال دیں  ۔ جادوگروں  نے ادب کی وجہ سے مقابلے کی ابتداء کرنا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رائے مبارک پر چھوڑا اور اس کی برکت سے آخر کار  اللہ تعالیٰ نے انہیں ایمان کی دولت سے مشرف فرما دیا۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۶۹۵)