banner image

Home ur Surah Yasin ayat 11 Translation Tafsir

اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِۚ-فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ(11)

ترجمہ: کنزالایمان تم تو اُسی کو ڈر سناتے ہو جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بے دیکھے ڈرے تو اُسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم تو صرف اسے ڈراتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمٰن سے بغیر دیکھے ڈرے تو اسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ: تم تو صرف اسے ڈراتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے ڈر سنانے اور خوف دلانے سے وہی نفع اٹھاتا ہے جو قرآنِ مجید کی پیروی کرے اور اس میں دئیے گئے احکامات پر عمل کرے اور اللہ تعالیٰ کے غیبی عذاب سے پوشیدہ اور علانیہ ہر حال میں  ڈرے اور جس کا یہ حال ہے تو آپ اسے گناہوں  کی بخشش اور عزت کے ثواب جنت کی بشارت دے دیں  ۔ (خازن، یس، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴ / ۳)