banner image

Home   ur   Surah Yunus   ayat 1   Translation   Tafsir  

الٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ(1)

ترجمہ: کنزالایمان   یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔   ترجمہ: کنزالعرفان   ’’الر‘‘، یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔  

تفسیر: ‎صراط الجنان

الٓرٰ :}  یہ حروفِ مُقَطَّعات میں سے ہے، اس کی مراد  اللہ  تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔   جلالین، یونس، تحت الآیۃ:  ۱ ، ص ۱۶۹ 

تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔}  ایک قول یہ ہے کہ اس آیت میں ان آیات کی طرف اشارہ ہے جو اس سورت میں موجود ہیں ، معنی یہ ہیں کہ اے حبیب !  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، یہ آیات قرآن ہی کی آیات ہیں جو آپ پر نازل کیا گیا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے قرآنِ پاک کی ان آیات کی طرف اشارہ ہے جو اس سورت سے پہلے ذکر ہوئیں اور معنی یہ ہیں کہ وہ آیات حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔  خازن، یونس، تحت الآیۃ:  ۱ ،  ۲ / ۲۹۹