Home ≫ ur ≫ Surah Al Adiyat ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا(1)
قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی ۔
ان گھوڑوں کی قسم جوہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں ۔
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا(2)
پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر۔
پھر سم مارکرپتھروں سے چنگاریاں نکالنے والوں کی ۔
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا(3)
پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں ۔
پھر صبح کے وقت غارت کردینے والوں کی۔
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا(4)
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں ۔
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں ۔
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا(5)
پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں ۔
پھراسی وقت دشمن کے لشکر میں گھس جاتے ہیں ۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ(6)
بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے ۔
بیشک انسان ضروراپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌ(7)
اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے ۔
اور بیشک وہ اس بات پرضرور خود گواہ ہے۔
وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌﭤ(8)
اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا ہے ۔
اور بیشک وہ مال کی محبت میں ضرور بہت شدید ہے ۔
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ(9)
تو کیا نہیں جانتا جب اُٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ۔
تو کیا وہ نہیں جانتا جب وہ اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ؟
وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ(10)
اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے ۔
اور جو سینوں میں ہے وہ کھول دی جائے گی۔
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّخَبِیْرٌ(11)
بے شک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے۔
بیشک ان کا رب اس دن ان کی یقینا خوب خبررکھنے والا ہے۔