Home ≫ ur ≫ Surah Al Lail ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰى(1)
اور رات کی قسم جب چھائے ۔
رات کی قسم جب وہ چھاجائے۔
وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰى(2)
اور دن کی جب چمکے ۔
اور دن کی جب وہ روشن ہو ۔
وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤى(3)
اور اس کی جس نے نر و مادہ بنائے۔
اور مذکر اور مؤنث کو پیدا کرنے والے کی۔
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىﭤ(4)
بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے ۔
بیشک تمہاری کوشش ضرور مختلف قسم کی ہے۔
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰى(5)
تو وہ جس نے دیا اور پرہیزگاری کی ۔
تو بہر حال وہ جس نے دیا اور پرہیزگاربنا ۔
وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰى(6)
اور سب سے اچھی کو سچ مانا۔
اور سب سے اچھی راہ کو سچا مانا۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىﭤ(7)
تو بہت جلد ہم اُسے آسانی مہیا کردیں گے ۔
تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے ۔
وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰى(8)
اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا ۔
اوررہا وہ جس نے بخل کیا اور بے پروا بنا۔
وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰى(9)
اور سب سے اچھی کو جھٹلایا ۔
اور سب سے اچھی راہ کو جھٹلایا۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىﭤ(10)
تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے۔
تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے۔
وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىﭤ(11)
اور اس کا مال اُسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا ۔
اور جب وہ ہلاکت میں پڑے گاتواس کا مال اسے کام نہ آئے گا۔
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى(12)
بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ذمہ ہے۔
بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ہی ذمہ ہے۔