Home ≫ ur ≫ Surah Ad Duha ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ الضُّحٰى(1)
چاشت کی قسم ۔
چڑھتے دن کے وقت کی قسم۔
وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰى(2)
اور رات کی جب پردہ ڈالے ۔
اور رات کی جب وہ ڈھانپ دے۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىﭤ(3)
کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا اور نہ مکروہ جانا۔
تمہارے رب نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ ناپسند کیا۔
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىﭤ(4)
اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے۔
اور بیشک تمہارے لئے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىﭤ(5)
اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى(6)
کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔
کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى(7)
اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی ۔
اور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔
وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىﭤ(8)
اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا ۔
اور اس نے تمہیں حاجت مند پایا تو غنی کر دیا۔
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْﭤ(9)
تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو ۔
تو کسی بھی صورت یتیم پر سختی نہ کرو۔
وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْﭤ(10)
اور منگتا کو نہ جھڑکو ۔
اورکسی بھی صورت مانگنے والے کو نہ جھڑکو۔
وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ(11)
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ۔
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔