Home ≫ ur ≫ Surah Al Mutaffifin ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ(1)
کم تولنے والوں کی خرابی ہے
کم تولنے والوں کے لئے خرابی ہے۔
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ(2)
وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں ۔
وہ لوگ کہ جب دوسرے لوگوں سے ناپ لیں توپورا وصول کریں ۔
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَﭤ(3)
اور جب انہیں ماپ یا تول کردیں کم کردیں
اور جب انہیں ناپ یا تول کردیں توکم کردیں ۔
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ(4)
کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے
کیا یہ لوگ یقین نہیں رکھتے کہ انہیں (دوبارہ زندہ کر کے)اٹھایا جائے گا ۔
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ(5)
ایک عظمت والے دن کے لیے
ایک عظمت والے دن کے لیے۔
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(6)
جس دن سب لوگ رَبُّ الْعَالَمِیْن کے حضور کھڑے ہوں گے۔
جس دن سب لوگ رَبُّ العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍﭤ(7)
بے شک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے
یقینا بیشک بد کاروں کا نامہ اعمال ضرور سجین میں ہے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌﭤ(8)
اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے
اور تجھے کیا معلوم کہ سجین کیا ہے؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌﭤ(9)
وہ لکھت ایک مُہر کیا نَوِشتہ ہے
(وہ) مہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(10)
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭤ(11)
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں ۔
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ(12)
اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش گنہگار
اور اسے نہیں جھٹلائے گا مگر ہر سرکش، بڑا گناہگار ۔
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَﭤ(13)
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے (یہ قرآن) اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔