Home ≫ ur ≫ Surah Al Balad ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ(1)
مجھے اس شہر کی قسم ۔
مجھے اِس شہر کی قسم۔
وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ(2)
کہ اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔
جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔
وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ(3)
اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو۔
اور باپ کی قسم اور اس کی اولاد کی ۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍﭤ(4)
بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا۔
یقینا بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌﭥ(5)
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا۔
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا۔
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاﭤ(6)
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کر دیا۔
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال ختم کردیا۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌﭤ(7)
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا۔
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا۔
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ(8)
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں ۔
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں ۔
وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِ(9)
اور زبان اور دو ہونٹ۔
اورایک زبان اور دو ہونٹ۔
وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ(10)
اور اسے دو اُبھری چیزوں کی راہ بتائی۔
اورہم نے اسے دو راستے دکھائے۔
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ(11)
پھر بے تأمُّل گھاٹی میں نہ کودا۔
پھر بغیر سوچے سمجھے کیوں نہ گھاٹی میں کود پڑا ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُﭤ(12)
اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے۔
اور تجھے کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے؟۔
فَكُّ رَقَبَةٍ(13)
کسی بندے کی گردن چھڑانا۔
کسی بندے کی گردن چھڑانا۔
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ(14)
یا بھوک کے دن کھانا دینا۔
یا بھوک کے دن میں کھانا دینا۔
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ(15)
رشتہ دار یتیم کو۔
رشتہ دار یتیم کو۔
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍﭤ(16)
یا خاک نشین مسکین کو۔
یا خاک نشین مسکین کو۔