Home ≫ ur ≫ Surah Al Fajr ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ الْفَجْرِ(1)
اس صبح کی قسم۔
صبح کی قسم۔
وَ لَیَالٍ عَشْرٍ(2)
اور دس راتوں کی۔
اور دس راتوں کی۔
وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِ(3)
اور جُفت اور طاق کی۔
اور جفت اور طاق کی۔
وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِ(4)
اور رات کی جب چل دے۔
اور رات کی جب وہ چل پڑے۔
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ(5)
کیوں اس میں عقل مند کے لیے قسم ہوئی۔
کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ(6)
کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا۔
کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا؟
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ(7)
وہ اِرَم حد سے زیادہ طول والے۔
اِرَم (کے لوگ)،ستونوں (جیسے قد) والے۔
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ(8)
کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا۔
کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا ۔
وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ(9)
اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔
اور ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔
وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ(10)
اور فرعون کہ چَومیخا کرتا ۔
اور فرعون (کے ساتھ) جو میخوں والا تھا۔
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ(11)
جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔
جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ(12)
پھر ان میں بہت فساد پھیلایا۔
پھر ان میں بہت فساد پھیلایا۔
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ(13)
تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوّت مارا۔
تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا برسایا۔
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِﭤ(14)
بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں ۔
بیشک تمہارا رب یقینا دیکھ رہا ہے۔
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِﭤ(15)
لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی ۔
توبہرحال آدمی کوجب اس کا رب آزمائے کہ اس کوعزت اور نعمت دے تو اس وقت وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دی۔
وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِ(16)
اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا۔
اور بہرحال جب (اللہ ) بندے کو آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کردے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا۔
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَ(17)
یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
ہرگزنہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ(18)
اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے۔
اور تم ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے۔