Home ≫ ur ≫ Surah An Naziat ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًا(1)
قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں ۔
سختی سے جان کھینچنے والوں کی قسم۔
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًا(2)
اور نرمی سے بند کھولیں ۔
اور نرمی سے بند کھولنے والوں کی۔
وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًا(3)
اور آسانی سے پیریں ۔
اور آسانی سے تیرنے والوں کی۔
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا(4)
پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں ۔
پھر آگے بڑھنے والوں کی۔
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاﭥ(5)
پھر کام کی تدبیر کریں کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا۔
پھر کائنات کا نظام چلانے والوں کی (اے کافرو!تم پرقیامت ضرور آئے گی) ۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ(6)
جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی ۔
جس دن تھرتھرانے والی تھر تھرائے گی ۔
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُﭤ(7)
اُس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔
اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔
قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ(8)
کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے۔
دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ(9)
آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے ۔
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِﭤ(10)
کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے ۔
کافر کہتے ہیں : کیابیشک ہم ضرور پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے۔
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًﭤ(11)
کیا جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے۔
کیا اس وقت جب ہم گلی ہڈیاں ہوجائیں گے؟
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌﭥ(12)
بولے یوں تو یہ پلٹنا نرا نقصان ہے۔
کہنے لگے: جب تویہ پلٹنا نقصان کا پلٹنا ہے۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ(13)
تو وہ نہیں مگر ایک جِھڑکی ۔
تو وہ (پھونک) تو ایک جھڑکنا ہی ہے۔
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِﭤ(14)
جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔
تو فوراً وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىﭥ(15)
کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی۔
کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی۔
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى(16)
جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی۔
جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی۔
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى(17)
کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اُٹھایا۔
(فرمایا) کہ فرعون کے پاس جا، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے۔
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰى(18)
اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو ۔
تواس سے کہہ: کیا تجھے اس بات کی طرف کوئی رغبت ہے کہ تو پاکیزہ ہوجائے ؟
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى(19)
اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے۔
اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں تو تو ڈرے۔