Home ≫ ur ≫ Surah An Naba ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ(1)
یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔
لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں ؟
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ(2)
بڑی خبر کی۔
بڑی خبر کے متعلق۔
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَﭤ(3)
جس میں وہ کئی راہ ہیں ۔
جس میں انہیں اختلاف ہے۔
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(4)
ہاں ہاں اب جان جائیں گے۔
خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(5)
پھر ہاں ہاں جان جائیں گے ۔
پھرخبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا(6)
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا ۔
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ بنایا؟
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا(7)
اور پہاڑوں کو میخیں ۔
اور پہاڑوں کو میخیں ۔
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا(8)
اور تمہیں جوڑے بنایا۔
اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا(9)
اور تمہاری نیند کو آرام کیا۔
اور تمہاری نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا۔
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا(10)
اور رات کو پردہ پوش کیا۔
اور رات کو ڈھانپ دینے والی بنایا۔
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا(11)
اور دن کو روزگار کے لئے بنایا ۔
اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا ۔
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا(12)
اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں ۔
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے۔
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا(13)
اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا۔
ا ور ایک نہایت چمکتا چراغ (سورج) بنایا۔
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا(14)
اور بھری بدلیوں سے زور کا پانی اتارا۔
اور بدلیوں سے زور دار پانی اُتارا۔
لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا(15)
کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ۔
تاکہ اس کے ذریعے اناج اور سبزہ نکالیں ۔
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاﭤ(16)
اور گھنے باغ۔
اور گھنے باغات۔
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا(17)
بیشک فیصلے کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے۔
بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا(18)
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں ۔
جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا(19)
اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا۔
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو وہ دروازے بن جائے گا۔
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاﭤ(20)
اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا۔
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ایسے ہوجائیں گے جیسے باریک چمکتی ہوئی ریت جو دور سے پانی کا دھوکا دیتی ہے۔
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا(21)
بیشک جہنم تاک میں ہے۔
بیشک جہنم تاک میں ہے۔
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا(22)
سرکشوں کا ٹھکانا۔
سرکشوں کے لئے ٹھکانہ ہے۔
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا(23)
اس میں قَرنوں رہیں گے۔
اس میں مدتوں رہیں گے۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًا(24)
اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو۔
اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ چکھیں گے اور نہ کچھ پینے کو۔
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًا(25)
مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ۔
مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کی پیپ۔
جَزَآءً وِّفَاقًاﭤ(26)
جیسے کو تیسا بدلہ ۔
برابر بدلہ ہوگا ۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا(27)
بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا۔
بیشک وہ حساب کا خوف نہ رکھتے تھے۔
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاﭤ(28)
اور ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں ۔
اور انہوں نے ہماری آیتوں کو بہت زیادہ جھٹلایا ۔
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا(29)
اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔
اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا(30)
اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب۔
تواب چکھو تو ہم تمہارے عذاب ہی کو بڑھائیں گے ۔
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا(31)
بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے۔
بیشک ڈر والوں کے لئے کامیابی کی جگہ ہے۔
حَدَآىٕقَ وَ اَعْنَابًا(32)
باغ ہیں اور انگور۔
باغات اور انگورہیں ۔
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًا(33)
اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی ۔
اور اٹھتے جوبن والیاں جو ایک عمر کی ہیں ۔
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاﭤ(34)
اور چھلکتا جام ۔
اور چھلکتا جام ہے۔