Home ≫ ur ≫ Surah An Najm ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰى(1)
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم جب یہ معراج سے اُترے۔
تارے کی قسم،جب وہ اترے۔
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰى(2)
تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے۔
تمہارے صاحب نہ بہکے اورنہ ٹیڑھا راستہ چلے۔
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىﭤ(3)
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے۔
اور وہ کوئی بات خواہش سے نہیں کہتے۔
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰى(4)
وہ تو نہیں مگر وحی جو اُنھیں کی جاتی ہے۔
وہ وحی ہی ہوتی ہے جو انہیں کی جاتی ہے۔
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى(5)
انھیں سکھایا سخت قوتوں والے طاقتور نے
انہیں سخت قوتوں والے ، طاقت والے نے سکھایا ،
ذُوْ مِرَّةٍؕ-فَاسْتَوٰى(6)
پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا۔
پھر اس نے قصد فرمایا۔
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىﭤ(7)
اور وہ آسمانِ بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا۔
اس حال میں کہ وہ آسمان کے سب سے بلند کنارہ پر تھے۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى(8)
پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا پھر خوب اتر آیا۔
پھر وہ جلوہ قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا۔
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰى(9)
تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم۔
تو دو کمانوں کے برابر بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا۔
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىﭤ(10)
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی۔
پھر اس نے اپنے بندے کو وحی فرمائی جو اس نے وحی فرمائی۔
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(11)
دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا۔
دل نے اسے جھوٹ نہ کہا جو (آنکھ نے) دیکھا۔
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى(12)
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو۔
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو۔
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰى(13)
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا۔
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا۔
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(14)
سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی کے پاس۔
سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىﭤ(15)
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰى(16)
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(17)
آنکھ نہ کسی طرف پھری نہ حد سے بڑھی۔
آنکھ نہ کسی طرف پھر ی اور نہ حد سے بڑھی۔