Home ≫ ur ≫ Surah Ar Rahman ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اَلرَّحْمٰنُ(1)
رحمٰن نے۔
رحمٰن نے
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَﭤ(2)
اپنے محبوب کو قرآن سکھایا۔
قرآن سکھایا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ(3)
انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا۔
انسان کو پیدا کیا۔
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ(4)
مَاکَانَ وَمَا یَکُوْن کا بیان اُنہیں سکھایا۔
اسے بیان سکھایا۔
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ(5)
سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ(6)
اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں ۔
اور بغیر تنے والی نباتات اور درخت سجدہ کرتے ہیں ۔
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَ(7)
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی۔
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی۔
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ(8)
کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو۔
کہ تولنے میں نا انصافی نہ کرو۔
وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ(9)
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔
وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِ(10)
اور زمین رکھی مخلوق کے لیے۔
اور اس نے مخلوق کے لیے زمین رکھی۔
فِیْهَا فَاكِهَةٌ ﭪ--وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ(11)
اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں ۔
اس میں پھل میوے اور غلاف والی کھجوریں ہیں ۔
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُ(12)
اور بُھس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول۔
اور بھوسے والااناج اور خوشبو دار پھول ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(13)
تو اے جن و انس!تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
تو (اے جن و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ(14)
اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری۔
اس نے انسان کو ٹھیکری جیسی بجنے والی سوکھی مٹی سے پیدا کیا۔
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ(15)
اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لوکے سے۔
اور اس نے جن کوبغیر دھویں والی آگ کے خالص شعلے سے پیدا کیا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(16)
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
تو (اے جن و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ(17)
دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب۔
وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(18)
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِ(19)
اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے۔
اس نے دو سمندر بہائے کہ دونوں ملے ہوئے (لگتے) ہیں ۔
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ(20)
اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا۔
ان کے درمیان ایک آڑ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی طرف بڑھ نہیں سکتے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(21)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟