Home ≫ ur ≫ Surah Al Waqiah ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ(1)
جب ہولے گی وہ ہونے والی ۔
جب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌﭥ(2)
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی ۔
۔ (اس وقت )اس کے واقع ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ(3)
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ۔
کسی کو نیچاکرنے والی،کسی کو بلندی دینے والی ۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا(4)
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ۔
جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا(5)
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ۔
اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا(6)
تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے ۔
تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًﭤ(7)
اورتم تین قسم کے ہوجاؤ گے ۔
اور (اے لوگو!)تم تین قسم کے ہوجاؤ گے۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِﭤ(8)
تو د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔
تو دائیں جانب والے( جنَّتی) کیا ہی دائیں جانب والے ہیں ۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ(9)
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ۔
اور بائیں جانب والے ( یعنی جہنمی)کیا ہی بائیں جانب والے ہیں ۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ(10)
اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے ۔
اور آگے بڑھ جانے والے تو آگے ہی بڑھ جانے والے ہیں ۔
اُولٰٓىٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ(11)
وہی مقرب بارگاہ ہیں ۔
وہی قرب والے ہیں ۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(12)
چین کے باغوں میں ۔
نعمتوں کے باغوں میں ہیں ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ(13)
اگلوں میں سے ایک گروہ۔
وہ پہلے لوگوں میں سے ایک بڑا گروہ ہوگا ۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ(14)
اور پچھلوں میں سے تھوڑے۔
اور بعد والوں میں سے تھوڑے ہوں گے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ(15)
جڑاؤ تختوں پر ہوں گے ۔
۔ (جواہرات سے)جَڑے ہوئے تختوں پر ہوں گے۔
مُّتَّكِـٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ(16)
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ(17)
ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے۔
ان کے اردگردہمیشہ رہنے والے لڑکے پھریں گے۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ ﳔ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ(18)
کوزے اور آفتابے اور جام آنکھوں کے سامنے بہتی شراب کے ۔
کوزوں اور صراحیوں اور آنکھوں کے سامنے بہنے والی شراب کے جام کے ساتھ۔
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَ(19)
اس سے نہ اُنہیں دردِ سر ہو نہ ہوش میں فرق آئے ۔
اس سے نہ انہیں سردرد ہو گااور نہ ان کے ہوش میں فرق آئے گا۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ(20)
اور میوے جو پسند کریں ۔
اور پھل میوے جو جنتی پسند کریں گے۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ(21)
اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں ۔
اور پرندوں کا گوشت جو وہ چاہیں گے۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌ(22)
اور بڑی آنکھ والیاں حوریں ۔
اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِ(23)
جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی ۔
جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ہوں ۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(24)
صلہ ان کے اعمال کا ۔
ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر ۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًا(25)
اس میں نہ سُنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ۔
اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا(26)
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام۔
مگر سلام سلام کہنا۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِﭤ(27)
اور د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔
اور دائیں جانب والے کیا دائیں جانب والے ہیں ۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ(28)
بے کانٹے کی بیریوں میں ۔
بغیر کانٹے والی بیریوں کے درختوں میں ہوں گے ۔
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ(29)
اور کیلے کے گچھوں میں ۔
اور کیلے کے گچھوں میں ۔
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ(30)
اور ہمیشہ کے سائے میں ۔
اور دراز سائے میں ۔
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍ(31)
اور ہمیشہ جاری پانی میں ۔
اور جاری پانی میں ۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ(32)
اور بہت سے میووں میں ۔
اور بہت سے پھلوں میں ۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍ(33)
جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں ۔
جو نہ ختم ہوں گے اور نہ روکے جائیں گے۔
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍﭤ(34)
اور بلند بچھونوں میں ۔
اور بلند بچھونوں میں ہوں گے۔