Home ≫ ur ≫ Surah Al Ghashiyah ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِﭤ(1)
بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی۔
بیشک تمہارے پاس چھا جانے والی مصیبت کی خبر آچکی۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ خَاشِعَةٌ(2)
کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے۔
بہت سے چہرے اس دن ذلیل و رسواہوں گے۔
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ(3)
کام کریں مشقت جھیلیں ۔
کام کرنے والے ، مشقتیں برداشت کرنے والے ۔
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةً(4)
جائیں بھڑکتی آگ میں ۔
بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍﭤ(5)
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں ۔
انہیں شدید گرم چشمے سے پلایا جائے گا۔
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ(6)
ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے۔
ان کے لیے کانٹے دار گھاس کے سواکوئی کھانا نہیں ۔
لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْ عٍﭤ(7)
کہ نہ فربَہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں ۔
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک سے نجات دے گا۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ(8)
کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں ۔
بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ(9)
اپنی کوشش پر راضی۔
اپنی کوشش پر راضی ہوں گے۔
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ(10)
بلند باغ میں ۔
بلند باغ میں ۔
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًﭤ(11)
کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے۔
اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے۔
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌﭥ(12)
اس میں رواں چشمہ ہے۔
اس میں جاری چشمے ہوں گے۔